انفرا ضامن کا سن رج فوڈز کے ساتھ اشتراک کا اعلان
کراچی (بزنس ڈیسک) انفرا ضامن (InfraZamin)نے 2ارب مالیت کے ایگری انفراااسٹرکچر سکوک (Agri-Infrastructure Sukuk)کے اجراء کیلئے سن رج فوڈز لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے ۔
یہ سکوک اسلامی اصولوں کے مطابق فنانسنگ انسٹرومنٹ ہے جسے یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے ذیلی ادارے ، سن رج فوڈز لمیٹڈ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ انفرا ضامن پاکستان، ٹرپل اے طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ کا حامل ہے اور سکوک میں شریک سرمایہ کاروں کیلئے سیکورٹی کی ایک اضافی سطح فراہم کرتا ہے ۔ اس سکوک کے بنیادی سرمائے کو انفراضامن کی گارنٹی کے ساتھ مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ سکوک کے ذریعے جمع شدہ سرمائے سے ،سن رج فوڈز کے بیلنسنگ، ماڈرنائزیشن اور ری پلیسمنٹ (بی ایم آر) اقدامات کے لیے فنڈز فراہم کریں گے ، جس کا مقصد پائیدار، اور اعلی کارکردگی کی ٹیکنالوجیز کے ساتھ پیداواری مراکز کو جدید بنانا ہے ۔انفرا ضامن پاکستان کی سی ای او ماہین رحمان نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی سے متعلق انفراضامن کے عزم کا اظہار ہوتا ہے ۔ ہم 100 فیصد بنیادی کریڈٹ گارنٹی فراہم کرکے کیپٹل مارکیٹوں تک رسائی کو آسان بنا رہے ہیں اور ماحول دوست توانائی کے اقدامات اور فوڈ سیکورٹی کے ذریعے پائیداری کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔یونٹی فوڈز کے سی ای او فرخ امین نے کہا،کہ انفرا ضامن کے ساتھ ہمارا اشتراک اور سن رج کے پہلے زرعی انفرااسٹرکچر سکوک کا اجراء یونٹی فوڈز کیلئے ایک بڑا قدم ہے ۔ یہ سرمایہ کاری ہمارے لئے جدید، قابل تجدید توانائی کے حل کے ساتھ اپنی سہولیات کو بڑھانے کی راہ ہموار کرتی ہے ، جس کی بدولت ہم اپنی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔