او آئی سی سی آئی کے زیرِ اہتمام پریCOP29 ڈائیلاگ کا انعقاد
کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اہم چیلنجز کا سامنا کررہا ہے ۔ اسی سلسلے میں اوورسیز انوسٹرز چیمبرنے گرین فنانسنگ اور موسمیاتی چیلنجزسے نمٹنے اور نجی شعبے کے۔۔۔
اہم کردار کو اجاگر کرنے کیلئے 27ویں سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کانفرنس میں ایک اعلیٰ سطح کے ڈائیلاگ کا اہتمام کیا۔ پریCOP29 پالیسی ڈائیلاگ میں پاکستان کے موسمیاتی اہداف کو آگے بڑھانے میں کارپوریٹ سرمایہ کاری کاکردارادا کرنے کیلئے نجی شعبے ، حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اوآئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر اور نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن ایونسینانے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کلائمیٹ ایکشن میں نجی شعبے کے کردارپر روشنی ڈالتے ہوئے کاروباری اداروں سے اسٹریٹجک ردِّعمل کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جسے ہم نظرانداز نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم COP29کی تیاری کررہے ہیں اور اس کانفرنس میں نجی شعبے کو اہم کردار ادا کرناہے ۔سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد سلہری نے پاکستان کے موسمیاتی مقاصد کے حصول کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ہمارے مشترکہ اہداف کو صرف باہمی مشترکہ کوشش کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔