بینک صارفین کی شکایات کو رفع کرنیکی مدت 30 دن مقرر
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بینک صارفین کی شکایات کو رفع کرنے کی مدت 30 دن مقرر کردی گئی۔ شکایت کنندگان متعلقہ بینک کے جواب سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں 30 دن کے اندر اپنی شکایات کے ازالے کیلئے بینکنگ محتسب سے رجوع کرسکتے ہیں۔
شکایت کرنے سے قبل شکایت کنندہ متعلقہ بینکنگ کمپنی سے اپنی شکایت کا ازالہ کرنے کی درخواست کرے گا اور اگر بینکنگ کمپنی جواب دینے میں ناکام رہتی ہے یا مقررہ 30 دن کے اندر شکایت کنندہ کو غیر تسلی بخش جواب دیتی ہے تو شکایت کنندہ بینک کے خلاف کسی بھی وقت 30 دن کی مدّت کے اندر شکایت درج کراسکتا ہے۔بصورتِ دیگر بینکنگ محتسب اگر مطمئن ہو کہ شکایت درج کرنے میں تاخیر کی وجوہات معقول ہیں تو تاخیر کو درگزر کرکے شکایت پر غور کرسکتا ہے۔