ڈالرکی قدرمیں کمی کارجحان،تولہ سونا1300روپے مہنگا

ڈالرکی قدرمیں کمی کارجحان،تولہ سونا1300روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)حکومت اور آئی ایم ایف ریویو مشن کے درمیان باہمی افہام کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت۔

، ریونیو ہدف حاصل کرنے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف کو زرعی انکم ٹیکس کی شرح 45فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا،ادھرسونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے کی کمی سے 277.67روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر9پیسے کی کمی سے 278.65روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2،565 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 1115 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے کا ہوگیا۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں