پاک آسٹریلیادوسراٹی 20آج ،بارش کابھی امکان

پاک آسٹریلیادوسراٹی 20آج ،بارش کابھی امکان

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹی ٹو نٹی میچ آج سڈنی میں کھیلاجائیگااور یہ میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں کھیلے جانے والے سیریز کے اہم میچ کے دوران 4 سے 6 فیصد تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ صبح کے اوقات میں بارش کا امکان تیس فیصد تک ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سڈنی میں دن بھر بادلوں کی انکھ مچولی جاری رہے گی اور ہفتے کے روز اکتیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا بھی چلتے رہے گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 76 سے 83 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں