دلجیت دوسانجھ کو کنسرٹ سے پہلے سرکاری نوٹس مل گیا
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی ریاست تلنگانہ کی حکومت نے معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا۔۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں رواں ہفتے دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ کا انعقاد متوقع ہے ، جس کے لیے انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے نوٹس کے ذریعے ہدایات دی گئی ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کنسرٹ کے دوران ایسے گانے نہ گائے جائیں جو شراب، منشیات یا تشدد کو فروغ دیتے ہوں۔مزید برآں سٹیج پر بچوں کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اونچی آوازوں اور فلیش لائٹس کے استعمال کو محدود رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔یہ نوٹس گزشتہ ماہ نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ کے بعد جاری کیا گیا، جہاں گلوکار نے ‘کیس’، ‘پنچتارا’ اور ‘پٹیالہ پیگ’ جیسے گانے گائے تھے ۔