جرمنی سے ترسیلات زرمیں 26.8فیصداضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اے پی پی)جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر26.8 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق چارماہ کے دوران جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 232.5ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو 26.8فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 183.4ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔