پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 38.34فیصد کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 38.34فیصد کمی

کراچی (این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 38.34 فیصد کمی ہوئی ، 7لاکھ 34ہزار ٹن سے زائد پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔۔

 اور اس کا درآمدی بل39 کروڑ 84 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں 9 لاکھ 28 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں اور اس کا درآمدی بل 64کروڑ 61 لاکھ ڈالر تھا۔دستاویز کے مطابق اکتوبر میں خام تیل کی درآمدات میں 43.26 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، اس دوران 5 لاکھ71 ہزار ٹن سے زائد خام تیل درآمد کیاگیا جس کا درآمدی بل 30 کروڑ 62 لاکھ ڈالر سے زائد رہا۔ گزشتہ مالی سال اکتوبر میں 8 لاکھ 64 ہزار 708 ٹن خام تیل درآمد کیاگیا جس کادرآمدی بل 53 کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار ڈالر تھا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں نیچرل لیکوئیڈ گیس کی درآمدات کا حجم27کروڑ 89 لاکھ ڈالر سے زائد رہا ، اکتوبر میں پٹرولیم گیس کی درآمدات کا سالانہ حجم 20 فیصد اضافے سے 7کروڑ 79 لاکھ ڈالرسے زائد رہا۔ اکتوبر میں پٹرولیم شعبے نے مجموعی طور پر 1 ارب ڈالرز سے زائد کی درآمدات کیں۔اکتوبر میں پٹرولیم شعبے کی مجموعی درآمدات میں سالانہ 30.55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔دستاویز کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں پٹرولیم شعبے کی مجموعی درآمدات ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز تھیں، رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر پٹرولیم شعبے کی مجموعی درآمدات5.11 ارب ڈالرز رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں