کارپٹ مینو فیکچررزکاترکیہ نمائش میں شرکت کرنیکا اعلان

کارپٹ مینو فیکچررزکاترکیہ نمائش میں شرکت کرنیکا اعلان

لاہور (آن لائن)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہا ہے۔۔

 کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت سے وابستہ مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان آئندہ سال جنوری میں ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں شریک ہوں گے ، عالمی نمائش میں 15اسٹالز لگائے جائینگے جبکہ اس کے علاوہ صنعت سے وابستہ 50سے زائد افراد بھی شریک ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں آئندہ برس مختلف ممالک میں منعقد ہونے والی عالمی نمائشوں میں شرکت کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ میاں عتیق  اور ریاض احمد نے کہا کہ نا مساعد حالات کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا ترکیہ نمائش میں شرکت کیلئے جانا خوش آئند ہے جو اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت سے وابستگی رکھنے والے برآمدات بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں ، ٹڈاپ کے بھی مشکور ہیں جن کے تعاون سے یہ ممکن ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں