موجودہ حالات فہم و فراست ،تدبر کے متقاضی ،انجمن تاجران

موجودہ حالات فہم و فراست ،تدبر کے متقاضی ،انجمن تاجران

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ گھمبیر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاست میں مزید تلخیاں لانے کی بجائے مفاہمت اور اتحاد کا ایجنڈا سامنے آنا چاہیے ۔۔

سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کوا سپیس دیں گی تو معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھیں گے ،پاکستان کے موجودہ حالات فہم و فراست اور تدبر کے متقاضی ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے ،ملک کو معاشی طور پر آگے لے جانا کیلئے بلا جواز احتجاج اور دھرنوں کی روایت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کئی مواقع پر میثاق معیشت کی پیشکش کر چکے ہیں جس پر تمام سیاسی جماعتوں کو کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہیے ، مضبوط معیشت ہی پاکستان کی بقاء کی ضمانت ہے اس لئے سب کو اپنی انا اور ضد چھوڑ کر دستاویز کی تیاری کیلئے ایک میز پر بیٹھنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں