پی پی ایل :شاہ بندر میں ہائیڈرو کاربن کی مسلسل تیسری دریافت

پی پی ایل :شاہ بندر میں ہائیڈرو کاربن کی مسلسل تیسری دریافت

کراچی(بزنس ڈیسک) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)نے ضلع سجاول کے شاہ بندر بلاک میں اپنے دریافتی کنویں سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا فخریہ اعلان کیا ہے ۔

یہ کامیابی پی پی ایل کی آپریٹنگ شپ کے تحت ملی ہے جس سے کمپنی کی مستقل بہترنتائج کی فراہمی اور توانائی کے تحفظ میں کردار ادا کرنے کی روایت کو تقویت ملی ہے ۔پی پی ایل شاہ بندربلاک میں 63 فیصد کاروباری شراکت (ڈبلیو آئی)کے ساتھ آپریٹر ہے ، دیگر شراکت داروں میں ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ 32 فیصد ڈبلیو آئی جبکہ سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ یکساں 2.5 فیصد ڈبلیو آئی کے ساتھ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں