آپ کا انکار، ہم ہار مانتے ہیں، نین تارا کا دھنوش کے نام خط
ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارتی خوبرو اداکارہ نین تارا نے ساتھی اداکار دھنوش کے نام کھلا خط شیئر کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نین تارا نے اپنی دستاویزی فلم میں دھنوش کی فلم کی فوٹیج کے استعمال کے بعد آنے والے 10 کروڑ ہرجانے کے نوٹس پر جواب دے دیا۔42 سالہ اداکار کی طرف ان کی فلم کے 3 سیکنڈ کے کلپ کو استعمال کرنے پر 39 سالہ اداکارہ کو قانونی نوٹس بھیجوایا گیا ہے ۔ اداکارہ نے خط میں ساتھی اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہر برا وقت، آپ کے کردار کے بارے میں بہت کچھ بول دیتا ہے ۔ میں نے آپ کی طرف سے اجازت نامے کیلئے 2 سال انتظار کیا، اب جب دستاویزی فلم کی ریلیز کی منظوری ہوگئی ہے ، اس کے باوجود آپ نے انکار کردیا، ہم ہار مانتے ہیں اور فلم سے سین نکال رہے ہیں۔نین تارا نے کھلے خط میں اس بات کو واضح کیا کہ دھنوش کا یہ اقدام اب تک کی سب سے چھوٹی حرکت ہے ۔