امریکا چین مسابقت کو تصادم میں نہیں بدلنا چاہیے: بائیڈن

امریکا چین مسابقت کو تصادم میں نہیں بدلنا چاہیے: بائیڈن

لیما(اے ایف پی،رائٹرز)امریکی صدر بائیڈن نے چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان مسابقت کو تنازعات کی شکل نہیں دینا چاہیے۔۔۔

 دونوں ممالک میں سے کسی کو بھی تنازع کی طرف نہیں جانے دے سکتے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے، بائیڈن نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے چار سالوں میں ہم نے ثابت کیا ہے کہ باہمی تعلقات رکھنا ممکن ہے ۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم کس طرح اکٹھا ہو رہے ہیں، اس سے باقی دنیا پر اثر پڑ سکتا ہے ۔بائیڈن نے کہا کہ کئی امور پر میں صدر شی کے ساتھ متفق نہیں لیکن ہم دونوں جب بھی ملے بے باکی سے گفتگو کی۔ امریکا کے صدر بائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کی پیرو کے شہر لیما میں ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امریکا سے مستحکم اور پائیدار تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں،نو منتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔چینی صدر نے امریکی ہم منصب سے سائبر کرائم ، تجارت، تائیوان ، یوکرین ،غزہ جیسے اہم تنازعات پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا مستقبل اور انسانیت کیلئے دونوں ملکوں کے تعلقات بہت اہم ہیں۔ دونوں ممالک کا ایک د وسرے کو حریف سمجھنے سے نقصان ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں