بھارت کا جنگی جنون، ہائپرسونک میزائل تجربہ، ایلیٹ گروپ میں شامل

بھارت کا جنگی جنون، ہائپرسونک  میزائل تجربہ، ایلیٹ گروپ میں شامل

نئی دہلی(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)نئی دہلی کا جنگی جنون، بڑے پیمانے پر مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس سے انڈین فوج اب جدید اسلحہ رکھنے والی افواج کی صف میں شامل ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجربہ اوڈیشہ میں کیا ہے۔ انڈیا سے قبل ہائپر سونک میزائل بنانے والے ممالک میں چین، روس اور امریکا شامل ہیں۔انڈین حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل ان کے سرکاری ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے انڈسٹری پارٹنرز سے ملکر بنایا ہے۔ یہ میزائل 1500 کلو میٹر سے زائد فاصلے تک پے لوڈ کے ساتھ کسی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تجربے کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس تجربے نے بھارت کو ان مخصوص ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جن کے پاس انتہائی اہمیت کی حامل اور جدید ترین ٹیکنالوجی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں