فرانس :پولیس نے ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ لگانے پر مسلمان کو گولی مار کر شہید کر دیا
پیرس(اے ایف پی)فرانس کی پولیس نے ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ لگانے پر مسلمان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
فرانسیسی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کے روز ایک مسلح شخص نے پیرس کے باہر پولیس افسروں کو ہینڈگن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ اکبرکا نعرہ لگا کر دھمکی دی،اس دوران پولیس نے مسلح شخص کو گولی مار دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔