نواز شریف کے بیٹے حسن نواز برطانیہ میں دیوالیہ قرار

نواز شریف کے بیٹے حسن نواز برطانیہ میں دیوالیہ قرار

لندن(دنیا نیوز)لندن ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔ابھی تک حسن نواز یا مسلم لیگ ن کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی عدالت نے حسن نواز کو برطانوی حکومت کے ٹیکس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قراردیا۔ ہائی کورٹ کے مطابق حسن نواز کو کیس نمبر 694 کے کیس میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے ،یوکے گزٹ میں شائع ہونے والے بینکرپسی آرڈر کے مطابق مذکورہ کیس 25 اگست 2023 کو عدالت میں فائل کیا گیا تھااور دیوالیہ قرار دینے کا حکم 29 اپریل 2024 کو جاری کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں