اسٹاک ایکسچینج میں 232پوائنٹس کی تیزی،26ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں 232پوائنٹس کی تیزی،26ارب منافع

کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے پہلے روز تاریخی سنگ میل عبور کر گیا ۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس95ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتا ۔۔

ہوا95ہزار307پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیامگر پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آنے سے انڈیکس 94900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔اس دوران مارکیٹ سرمائے میں26ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ 42.01فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا۔ملکی برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارے میں کمی آنے اور ترسیلات زر میں اضافہ کے ساتھ ،موڈیز ،فچ اور دیگر ریٹنگ ایجنسیوں سے وزیر خزانہ کی مثبت میٹنگ کی توقعات پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس95ہزار307پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا مگر پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ سے تیزی کے اثرات جزوقتی طور پر زائل ہونے سے مارکیٹ94900پوائنٹس کی سطح پرآگیاتاہم مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 232پوائنٹس کے اضافے سے 94ہزار995پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 71پوائنٹس کے اضافے سے 29ہزار481پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 60ہزار578پوائنٹس سے بڑھ کر 60 ہزار 711پوائنٹس پر جاپہنچا۔ پیر کو23ارب کے 76کروڑ 52لاکھ6ہزارحصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں