ہم بالی ووڈ میں کام کیلئے مرے نہیں جارہے :میکال

ہم بالی ووڈ میں کام کیلئے مرے نہیں جارہے :میکال

کراچی (آئی این پی)اداکار میکال ذوالفقار نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی پابندی بارے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار بھارت کیلئے نیوکلیئر بم سے کم نہیں ہیں۔

 ایک انٹرویو میں میکال نے کہا کہ بھارتی انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کو وہ مضحکہ خیز سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید ہم واقعی ایک بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے نیوکلیئر بم ہیں جو ان پر پھٹ جائیں گے تاہم یہ بات بھی سچ ہے کہ ہم بھارت میں کام کرنے کیلئے مرے نہیں جارہے ۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام کی اکثریت بالی ووڈ کی فلموں اور ستاروں کو اپنے ملک کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مقابلے میں زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ،بلاشبہ بھارت میں بھی تنازعات ہوتے ہیں، برا کام ہوتا ہے لیکن وہاں ان منفی ایشوز کو اچھالا نہیں جاتا لیکن ہمارے یہاں یہ کام بخوبی ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں