اسرائیل میں 12ہزار سال پرانے پتھریلے پہیے دریافت

اسرائیل میں 12ہزار سال پرانے پتھریلے پہیے دریافت

لاہور(نیٹ نیوز)جریدے PLOS ONE میں شائع تحقیق کے مطابق اسرائیل میں آثار قدیمہ کے مقام سے سوراخ شدہ کنکروں جو کہ پہیے ہیں۔

، کا مجموعہ دریافت ہوا ہے جو گردشی آلات کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے ۔ایک لکڑی سے جڑی ڈونٹ کی شکل کی اشیاء ایک پہیے اور چرخی کی تشکیل لگتی ہے جو کہ اپنے زمانے کے حساب سے ایک اہم ایجاد ہے جس نے تکنیکی ترقی کو فروغ دیا اور یہ حیرت انگیز طور پر کانسی کے زمانے سے بھی پہلے کی بات ہے ۔یہ دریافت پہیے اور ایکسل جیسا آلہ دکھاتی ہے جو چھڑی کو تیز اور لمبے عرصے تک گھومنے میں مدد دیتی ہے جس سے اون جیسے ریشوں کو مؤثر طریقے سے جمع کیا جاتا تھا۔مطالعہ کیے گئے پتھر جو کہ شمالی اسرائیل کے ایک مقام سے برآمد ہوئے ہیں تقریباً 12,000 سال پرانے ہیں۔ یہ ایک زرعی طرز زندگی میں اہم منتقلی اور نوولتھک دور کے دوران سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں