محبت جاری رکھنے کیلئے شادی نہ کی جائے :توثیق حیدر
کراچی (این این آئی)سینئر میزبان و اداکار توثیق حیدر نے کہا ہے کہ محبت کی کہانی مکمل اور جاری رکھنے کیلئے شادی نہیں کرنی چاہئے ۔
ایک پروگرام میں شادی نہ کرنے کے سوال پر توثیق حیدر نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔جس پر میزبان خاتون نے سوال کیا کہ اس کی کوئی خاص وجہ یا کوئی ناکام عشق؟۔جس پر توثیق حیدر نے کہا کہ اگر کسی شخص کی زندگی میں محبت نہیں ہے تو وہ بہت بد نصیب ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی محبت کی کہانی کو مکمل اور جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسے شادی نہیں کرنی چاہئے ، پھر اس کی محبت کی کہانی چلتی رہے گی اور میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے ۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ اکثر میں نے دیکھا ہے کہ محبت کے بعد شادی ہو جائے تو پھر محبت نہیں رہتی۔