والد ڈکٹیٹر جیسے ، چپل اور بیلٹ سے مار کھائی:آیوشمان
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے والد کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے بچپن میں ان سے چپل اور بیلٹ سے مار کھانے کا انکشاف کیا ہے ۔
ایک انٹریو میں آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا کہ ان کے والد پی کھرانہ بے حد سخت طبیعت کے مالک تھے ، وہ بچپن میں انہیں چپل اور بیلٹ سے مارا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا بچپن صدموں سے دوچار رہا۔آیوشمان کھرانہ نے بتایا کہ میں بالکل مختلف باپ ہوں کیوں کہ میرے والد ایک طرح کے ڈکٹیٹر تھے جن کیلئے چپل اور بیلٹ سے مارنا عام سی بات تھا۔اداکار نے بچپن کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک روزمیں ایک پارٹی سے واپس آیا تو میری شرٹ سے سگریٹ کے دھوئیں کی بو آرہی تھی، درحقیقت میں نے اپنے والد کے ڈر سے کبھی سگریٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا تھا لیکن اس بو کی وجہ سے بھی مجھے مار پڑی۔