انٹرنیٹ کی سست رفتاری ملکی مفادات کے خلاف ،میاں زاہد

انٹرنیٹ کی سست رفتاری ملکی مفادات کے خلاف ،میاں زاہد

کراچی (این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ چند سو شرپسندوں سے نمٹنے کیلئے انٹرنیٹ پر قدغن اور سست رفتاری ملکی مفادات کے خلاف ہے ۔

اس سے سینکڑوں آئی ٹی کمپنیوں، بینکوں، ای کامرس کمپنیوں اور لاکھوں فری لانسر نوجوانوں کا روزگار متاثرہورہا ہے جبکہ ملک کوبھاری زرمبادلہ سے محروم ہونا پڑرہا ہے ، اس فیصلے پر حکومت میں شامل جماعتوں کوبھی اعتراض ہے اس لئے اسے واپس لے کر انٹرنیٹ پرعائد بے جا پابندیاں اٹھائی جائیں۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں دیگربہت سی چیزوں کی طرح انٹرنیٹ کا بھی غلط استعمال کیا جاتا ہے مگردیگرممالک میں مجرموں کوپکڑا جاتا ہے نہ کہ عوام کواطلاعات اورآمدنی کے اہم ذریعے سے محروم کیا جاتا ہے مگرپاکستان میں ایسا کیا جا رہا ہے جوغلط ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں