ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ،تولہ سونا 3700روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ،تولہ سونا 3700روپے مہنگا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تین روز کے وقفے کے بعد بہتری آئی۔

ادھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 277.96 روپے پر آگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کی کمی سے 278.94 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2668 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3700 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 3172 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے پر جاپہنچا۔ یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں