پاک،سعودیہ تعلقات خراب کرانا ملک دشمنی،میاں زاہد

پاک،سعودیہ تعلقات خراب کرانا ملک دشمنی،میاں زاہد

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

 ، بعض سیاسی جوکر اپنے معمولی سیاسی فائدہ کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرنے والے ملک دشمن ہیں ،ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے درجنوں بار پاکستان کی مدد کی ہے ، اس وقت بھی 25لاکھ سے زیادہ پاکستانی دوست ملک میں مقیم ہیں، جنہوں نے گزشتہ سال 5.9ارب ڈالر ملک میں بھیجے ہیں جو پاکستان میں بھیجی جانے والی کل ترسیلات کا 24 فیصد ہے ۔ایک شرپسند ٹولہ بار بار سعودی عرب کے خلاف بیانات دے رہا ہے جس کے خلاف سخت کارروائی نہ کی گئی تو ا نہیں مزید شہ ملے گی۔ ماضی میں بھی اس ٹولے نے کئی بار تعلقات بگاڑنے کی کوشش کی ہے جو قابل مذمت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں