بجلی ونٹر سہولت پیکیج کسی صورت منظور نہیں،وفاقی چیمبر
لاہور (این این آئی)وفاقی چیمبرکے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا کہ ہمیں بجلی/ونٹر سہولت پیکیج کسی صورت منظور نہیں۔۔
مسترد کرتے ہیں،اگر حکومت سستی بجلی،سہولت پیکیج کے ذریعے دینا چاہتی ہے تو ضرور دے مگر اس میں تاخیر نہ کرے ،آئی پی پیز کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ،ہم ہر روز ایک صنعت کا جنازہ اٹھا رہے ہیں اور بزنس مین خود کشیاں کر رہے ہیں،بجلی کا فی یونٹ 26روپے سے زیادہ کا نہیں ہو نا چاہیے ۔