فوڈ ایکسپورٹرز وفد کی دوسری بار دورہ ملائیشیا میں توسیع
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان کے فوڈ ایکسپورٹرز کے وفد نے ملائیشین بزنس کمیونٹی کے بہترین مثبت ردعمل کی وجہ سے اپنے قیام میں دوسری بار ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستانی وفد کے رہنما سیف الرحمان نے کہا کہ وفد کے ارکان نے پاکستان کی متنوع اور اعلی معیار کی غذائی مصنوعات خاص طور پر نمکو کی بہترین اقسام کی یہاں کامیابی سے نمائش کی ہے جنہوں نے ملائیشین بزنس کمیونٹی کو اپنی طرف بہت زیادہ راغب کیا ہے ۔