شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی خوش آئند، احسن ظفر
اسلام آباد(اے پی پی)ممبر سینٹرل کور کمیٹی یو بی جی(ایف پی سی سی آئی)سابق صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے۔۔۔
شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کمی کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی تاجر برادری کی مسلسل جدوجہد اور یو بی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر کی قیادت میں اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کا نتیجہ ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روزجہلم چیمبر آف کامرس کیگروپ لیڈر راجہ سجاد اختراور گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر جوہر علی راکی سے ملاقات کے دوران کہی۔