چیمپئینز ٹرافی کے حتمی شیڈول کا اعلان آج متوقع

چیمپئینز ٹرافی کے حتمی شیڈول کا اعلان آج متوقع

لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق حتمی شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے ۔ٹورنامنٹ کے معاملے پر پی سی بی اور بھارتی بورڈ کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ۔۔

جبکہ دونوں بورڈ کے درمیان معاہدے بھی اب آخری مراحل میں ہیں۔ دونوں بورڈز نے باہمی تعاون کے کیساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو نئے مسودے پر یقین دہانی کروادی ہے جس کے بعد آج حتمی اعلان متوقع ہے ۔ بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی ہے اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہوگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں