مغوی نوجوان کی 25سال بعد والدین سے ملاقات

مغوی نوجوان کی 25سال بعد والدین سے ملاقات

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں 26 سالہ نوجوان نے اغوا ہونے کے سالوں بعد مالدار خاندان والوں سے واپس ملنے کے بعد خاندانی دولت ٹھکرا دی۔شی چنگشوائی 20 جنوری 1999 کو تب اغوا ہوئے جب وہ صرف تین ماہ کے تھے ۔

 اس کے والدین (جو متعدد کمپنیوں کے مالکان ہیں) نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے اس کی تلاش کی اور معاملے میں ایک کروڑ یوان سے زیادہ پیسہ خرچ کیا۔ ان کوششیں گزشتہ برس یکم دسمبر کو تب رنگ لائیں جب شی اپنے خاندان والوں کے ساتھ دوبارہ ملا۔شی کی زندگی ایک رات کے اندر ڈرامائی انداز میں بدل گئی۔ البتہ شی کے خیالات کچھ اور تھے ۔ شی نے بتایا کہ اس نے والد کی طرف سے فلیٹ اور گاڑی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے ۔مہنگے تحائف کے بجائے انہوں نے ایک اپارٹمنٹ کی مانگ کی ہے جس میں وہ شادی کے بعد اپنی اہلیہ کے ساتھ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں