فرانس کے سٹار فٹبالر کریم بینزیما کا ریٹائرمنٹ پر غور
پیرس(سپورٹس ڈیسک)فرانس کے سٹار فٹبالر کریم بینزیما مبینہ طور پر رواں سیزن کے اختتام پر کلب فٹبال سے ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں ۔
فرانسیسی سٹرائیکر سعودی کلب الاتحاد کیلئے کھیلتے ہیں جنہوں نے اس سے قبل ریال میڈرڈ میں 14 سالہ شاندار کیریئر کا لطف اٹھایا تھا، پہلے سیزن میں بینزیما کو الاتحاد کا حصہ بننے کے بعد پہلے سیزن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے بعد وہ فارم میں واپس آ گئے اور منیجر لورینٹ بلانک کی قیادت میں اس سیزن اب تک 10 میچوں میں 10 گول سکور کرچکے ہیں۔ میں بتایا گیا کہ فارم میں مضبوط واپسی کے باوجود بینزیما اپنے مستقبل کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہ توقع سے جلد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔