4ماہ : بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.64 فیصد کمی

4ماہ : بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.64 فیصد کمی

اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئیتاہم غذائی اشیائ، کوکنگ آئل، گندم، چاول اور ٹیکسٹائل کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات نے جولائی تا اکتوبر بڑی صنعتوں کی پیداوار کی رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر ملکی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں بھی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.24 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔ اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.02 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔ جولائی تا اکتوبر غذائی اشیا کی پیداوار میں 2.22 فیصد کا اضافہ ہوا، 4 ماہ کے دوران کوکنگ آئل کی پیداوار میں 2.10 فیصد اضادفہ ہوا، گندم 0.42 فیصد اور چاول کی پیداوار میں 4.37 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 2.60 فیصد اضافہ ہوا ۔ کاٹن یارن کی پیداوار میں 8.80 فیصد، سوتی کپڑوں کی پیداوار میں 0.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں