17سالہ لڑکا پر اسرار طور پر غائب نامعلوم ملز موں کے خلاف مقدمہ درج
پینسرہ(نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ کا رہائشی پر اسرار طور لا لاپتہ ہو گیا ورثا نے نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔۔۔
چک نمبر67ج ب سدھار آبادی چراہ گاہ کے رہائشی صادق نے پولیس کو اپنے موقف میں بتایا کہ اس کا کزن17سالہ حمزہ ولد آصف گھر سے نیو سبز منڈ ی کام کیلئے گیا مگر وہ وہاں نہ پہنچ سکاخدشہ ہے کہ اسے نامعلوم ملز موں نے اغوا کر لیا ہے ۔