ہمارے ہاں ہر مسئلے کا حل شادی ہے :اسامہ خان
کراچی (آئی این پی)نوجوان اداکار اسامہ خان کا کہنا ہے کہ ہمارے سماج میں لڑکوں اور لڑکیوں سمیت گھر کے تمام مسائل کا حل شادی کروانے کو سمجھا جاتا ہے۔
، اسی وجہ سے ہی کم عمری میں شادیاں کروادی جاتی ہیں۔اسامہ خان نے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔اسامہ خان کے مطابق اداکاری شروع کرنے کے لیے وہ کراچی منتقل ہوگئے تھے ، اس لیے گھر والوں کو کچھ پتا نہیں تھا کہ وہ کوئی کام کر رہے ہیں یا نہیں،انہوں نے بتایا کہ وہ شادی سے متعلق جواب دینا نہیں چاہتے ، ہر جگہ ان سے یہی سوال کیا جاتا ہے اور یہ ذاتی سوال ہے ۔تاہم انہوں نے بتایا کہ ان پر گھر والوں کی جانب سے شادی کرنے کا بہت زیادہ دباؤ نہیں۔