وہ اداکار جو سلمان، شاہ رُخ ایشوریا کیساتھ فلم کر کے بھی کامیاب نہ ہوا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں ایک اداکار شردھ کپور ہیں جنہوں نے ایشوریا رائے ، بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان اور۔
سلمان خان جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا مگر کبھی کامیابی اور شہرت نہ مل سکی۔90 کی دہائی میں اداکار بننے کا جنون شردھ کپور کو کلکتہ سے ممبئی لے آیا مگر انہیں زیادہ تر منفی کردار ہی مل سکے اور بطور ہیرو انہیں قبول نہیں کیا گیا۔ شردھ کپور کا یہ سفر آسان نہ تھا تاہم 43 فلموں میں کام کر کے بھی کامیاب اداکار نہ بن پانے کے باعث انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔