جوش ہیزل ووڈ پھر فٹنس مسائل سے دوچار
برسبین (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ ایک بار پھر فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ۔
انڈیا کے خلاف ٹیسٹ کے چوتھے روز جوش ہیزل ووڈ پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوئے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ کا سکین کرا لیا گیا ہے ۔ سکین کی روشنی میں ان کی سیریز میں مزید شرکت کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔