حوثی باغیوں کا اسرائیل پر ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ

 حوثی باغیوں کا اسرائیل پر ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ

صنعا،غزہ (اے ایف پی ،دنیا نیوز)یمن سے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کیاگیا جس کے بعد ہنگامی صورتحال پر تل ابیب ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا،غزہ کی پٹی کے جنوب میں 2اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ۔

 اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمن سے بحیرہ روم کے اوپر آنے والے ڈرون کو مار گرایا گیا، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں مین 31فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 14ماہ کی جنگ میں شہد اکی تعداد 45ہزار59ہوگئی ۔دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مصر روانہ ہوگئے جس کے بعد آئندہ چند روز میں حماس کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے امکانات پیدا ہوگئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں