شام میں اجتماعی قبر کا انکشاف، اسد دور میں مارے گئے ایک لاکھ افراد دفن
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک )شام کی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت میں کام کرنے والی ایک امریکی تنظیم کے سربراہ نے دارالحکومت دمشق کے قریب اجتماعی قبر کا انکشاف کیا ہے ۔۔۔
جس میں سابق صدر بشار الاسد کے دور حکومت میں مارے گئے کم از کم ایک لاکھ افراد دفن ہیں۔شامی ایمرجنسی ٹاسک فورس کے سربراہ معاذ مصطفی نے بتایاکہ دمشق سے 40 کلو میٹر دور واقع القطیف شہر میں اجتماعی قبر ملی جو گزشتہ برسوں میں نشاندہی کی گئی پانچ اجتماعی قبروں میں سے ایک ہے ،اجتماعی قبر میں دفن لاشوں کی تعداد کے حوالے سے انتہائی محتاط اندازہ لگایا گیا ہے جبکہ ان پانچ کے علاوہ بھی اجتماعی قبریں موجود ہو سکتی ہیں۔