روس کی ایٹمی اور کیمیکل ڈیفنس فورس کے سربراہ دھماکے میں ہلاک

روس کی ایٹمی  اور کیمیکل ڈیفنس  فورس کے سربراہ  دھماکے میں ہلاک

ماسکو (اے ایف پی)روس کے دارالحکومت ماسکو میں بم دھماکے میں روسی فوج کے نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل ڈیفنس فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف ساتھی سمیت ہلاک ہوگئے ۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو کی عمارت کے باہر سکوٹی میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا گیا جس سے عمارت سے باہر آتے روسی فوج کے سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف اپنے ساتھی سمیت ہلاک ہوگئے ۔ وہ2017 سے روسی فوج میں روسی نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل ڈیفنس فورس کے چیف تھے ۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق بم رہائشی عمارت کے باہرکھڑی الیکٹرک سکوٹی میں نصب کیاگیا تھا، دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور داخلی دروازے کو بھی نقصان پہنچا ۔یوکرین میں کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے کے الزام میں برطانیہ نے جنرل ایگور کیریلوف پر اکتوبر میں پابندیاں عائد کی تھیں۔یوکرین نے روسی جنرل کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ۔یوکرینی سکیورٹی ذرائع کا کہناہے روسی جنرل لوف کو یوکرین کی ایس بی یو سکیورٹی سروس نے خصوصی آپریشن کے دوران ہلا ک کیا۔روس نے یوکرین کے اتحادیوں پر تنقید کی ہے جنہوں نے اس واقعہ کی مذمت نہیں کی ۔روسی وزارت خارجہ ترجمان ماریا زاخارووا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مغرب پر کیف حکومت پر جنگجوؤں کے جنگی جرائم کی حمایت کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ تمام لوگ جو دہشتگردانہ حملوں کا خیرمقدم کرتے ہیں یا جان بوجھ کر خاموش رہتے ہیں وہ بھی اس جرم میں شریک ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں