آنکھیں کیوں پھڑکتی ہیں،اہم محرکات بارے جانئے

 آنکھیں کیوں پھڑکتی ہیں،اہم محرکات بارے جانئے

لاہور(نیٹ نیوز)آنکھ پھڑکنا ایک عام بات ہے اور اسے بہت سی ثقافتوں میں برے شگون سے بھی جوڑا جاتا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
Keyboard Shortcuts
Shortcuts Open/Close/ or ?
Play/PauseSPACE
Increase Volume
Decrease Volume
Seek Forward
Seek Backward
Captions On/Offc
Fullscreen/Exit Fullscreenf
Mute/Unmutem
Decrease Caption Size-
Increase Caption Size+ or =
Seek %0-9
00:00
00:00
00:00
 

تاہم ہم میں سے کچھ ہی اس کے پیچھے اصل وجہ جانتے ہونگے ۔ آنکھ پھڑکنا عام طور پر کئی عوامل کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔ آنکھ پھڑکنا خشک آنکھوں، تیز روشنی، ہوا یا فضائی آلودگی کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔ ذہنی تناؤ بھی اس کا ایک سبب ہو سکتا ہے ۔ نیند پوری نہ ہونا بھی آنکھوں کے پھڑکنے سے جُڑا ہے لہذا رات کو جلد سونے کی عادت اپنائیں۔بہت زیادہ کیفین، الکوحل یا نیکوٹین کا استعمال بھی اس حالت کی وجوہات میں سے ایک ہے ۔کچھ دوائیں ایک ضمنی اثر کے طور پر آنکھ پھڑکنے کا سبب بن سکتی ہیں خاص طور پر وہ دوائیں جو درد شقیقہ کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ کبھی شاذ و نادر صورتوں میں آنکھ پھڑکنا دماغ یا اعصابی نظام کے سنگین مسئلے کی علامت بھی ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں