سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گیا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 2000 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 8 ہزار 444 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 3790 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 3 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.23 روپے سے کم ہو کر 278.20 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔