ایماندار ڈرائیور نے 80لاکھ مصری پاؤنڈ واپس کردئیے
قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر میں دیانت دار ٹیکسی ڈرائیور نے 80 لاکھ پاؤنڈ اس کے مالک کو واپس کردئیے ۔ انعام لینے سے انکار کردیا۔
العربیہ کے مطابق مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق مطروح کمشنری میں لیموزین چلانے والے سامح رجب سواریاں اتار کر دوپہر کو کچھ دیر سستانے کیلئے سڑک کے ساتھ درخت کے سائے میں بیٹھا تو اسے وہاں ایک بوری دکھائی دی جسے کھولا تو اس میں نوٹوں کی گڈیاں بھری ہوئی تھیں جو 80 لاکھ پاؤنڈ تھے ۔ ڈرائیور نے فیس بک پر رقم کے تھیلے اور اس علاقے کا نام پوسٹ کر دیا۔ ایک شخص کا پیغام اسے ملا جس نے رقم کی جملہ تفصیلات سے مطلع کیا جس پر انہوں نے رقم حوالے کر دی۔ مالک نے انعام کے طور پر 10 لاکھ پاؤنڈ دئیے مگر سامع رجب نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ‘اللہ ہمیں ہر مقام پر دیکھ سکتا ہے ، کیمروں کا نہیں بلکہ رب کا خوف ہونا ضروری ہے جو ہمارے لیے باعث نجات ہے ۔