دنیا کی سب سے لمبی ٹنل پر46ارب ڈالر لاگت آئیگی

 دنیا کی سب سے لمبی ٹنل پر46ارب ڈالر لاگت آئیگی

اوسلو(نیٹ نیوز)ناروے دنیا کی سب سے لمبی اور گہری روڈ ٹنل‘روگ فاسٹ’ کی تعمیر کے لیے تیار ہے ۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ‘روگ فاسٹ’ کی تعمیر پر 46 ارب ڈالرز لاگت آئے گی اور انجینئرنگ کے اس شاہکار کا افتتاح 2033ء میں کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناروے کے جنوبی اور شمالی علاقوں کے درمیان سفر کو آسان بنانے کے لیے 16 میل لمبی اس روڈ ٹنل کو پانی کے اندر 1300 فٹ کی گہرائی میں تعمیر کیا جائے گا۔ ٹنل ناروے کی روگالینڈ کاؤنٹی میں رندابرگ اور بوکن کی میونسپلٹیوں کو آپس میں جوڑے گی،یہاں رہائشی اور سیاح فی الحال سفر کرنے کیلئے کشتیوں پر انحصار کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس روڈ ٹنل سے روزانہ 6 ہزار گاڑیاں استفادہ حاصل کر سکیں گی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لمبی اور گہری ٹنل کے باعث ‘روگ فاسٹ’ سے گزرنے میں صرف 35 منٹ لگیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں