پاکستان چاول پیداکرنے والے ممالک میں 14ویں نمبر پرآگیا
فیصل آباد (آئی این پی) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں چاول کی مجموعی پیداوار 483 ملین ٹن اور۔
پاکستان میں 6 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جس کے باعث پاکستان دنیا بھر میں چاول پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں 14ویں اور برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے چاول درآمدکنندگان بڑے ممالک میں نائیجیریا، ایران، چین، فلپائن اور انڈونیشیا ہیں۔