نشاط ہوٹلز کو نشاط ہاسپیٹلٹی کے سوفیصد شیئرزحاصل کرنیکی منظوری
کراچی(بزنس رپورٹر )کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ کو نشاط ہاسپیٹلٹی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 100فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کرنے کی منظوری دے دی ۔
کمپٹیشن کمیشن کے مطابق اس ٹرانزیکشن کا جائزہ کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت لیا جو کہ کمپنیوں کے ایسے انضمام کو روکتا ہے جس سے کسی کمپنی کو مارکیٹ میں مناپلی حاصل ہو جائے اور مارکیٹ میں کمپٹیشن متاثر ہو۔اس ٹرانزیکشن میں نشاط ملز ، جو کہ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے ، اور نشاط ہاسپیٹلٹی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 100 فیصد شیئرز کی مالک ہے ، نے کمپنی میں اپنی مکمل ہولڈنگ نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ کو فروخت کر دی ہے ۔ نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ ایک پبلک ان لسٹڈ کمپنی ہے جو کہ لاہور کے رئیل اسٹیٹ اور ہاسپیٹلٹی سیکٹر میں کاروبار کرتی ہے۔