بزنس کمیونٹی سندھ پولیس سے پریشان، ایڈیشنل آئی جی کو خط لکھ ڈالا

بزنس کمیونٹی سندھ پولیس سے پریشان، ایڈیشنل آئی جی کو خط لکھ ڈالا

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)پاکستان آٹو موبیل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکار اسپیئر پارٹس سامان کی ترسیل کوروکتے ہیں اور پھر بحال کرنے کیلئے رشوت لے رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے خط کے متن کے مطابق پولیس اہلکار شناخت سے بچنے کیلئے پولیس بیجز ہٹا کر مال کو زبردستی تھانے منتقل کردیتے ہیں اور پھر رشوت کا مطالبہ کرکے سامان کو ریلیز کرتے ہیں جبکہ سامان کی ترسیل تمام دستاویزات کے ساتھ کی جاتی ہے اسکے باوجود رشوت کے بعد سامان چھوڑا جارہا ہے اور یہ وطیرہ طول پکڑتا جارہا ہے ۔ خط میں متعلقہ ایسوسی ایشن نے گزارش کی ہے کہ ایڈیشنل آئی جی نبی بخش تھانے کے افسران کے واقعات کا فوری نوٹس لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں