سوات ٹریڈ شوکاآج سے آغاز،80اسٹالزلگائے جائینگے
کراچی(بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)کے زیراہتمام 28 اور 29 دسمبر 2024 کو ننگریزے ایونٹ کمپلیکس مینگورہ سوات میں سوات ٹریڈ شو2024 کا انعقاد کیا جائے گا۔
اتھارٹی حکام کے مطابق ٹریڈ شو کا افتتاح چیف ایگزیکٹو ٹڈاپزبیر موتی والا اور سیکریٹری شہر یارتاج کریں گے ۔اس موقع پرزبیر موتی والا نے روایتی سامان کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں ٹریڈ شو کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔دو روزہ ٹریڈ شو کا مقصد سوات اور آس پاس کے علاقوں میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے ۔ یہ شو مقامی کاروباروں کو بااختیار بنانے اور خطے کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ٹی ڈی اے پی کی لگن کی شاندار مثال ہے ۔ اس ایونٹ میں کاروباری افراد، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بین الاقوامی طرز پر 80 سے زائد اسٹالز پر اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔یہ ٹریڈ شو کاروبار ی سطح کی ملاقاتیں اور نیٹ ورکنگ کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔