موبی لنک بینک پر اعتماد،ویون گروپ کی 15ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

موبی لنک بینک پر اعتماد،ویون گروپ کی 15ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

کراچی(بزنس ڈیسک)ویون گروپ نے پاکستان کے مائیکروفنانس سیکٹر اور موبی لنک بینک کی ترقی اور استحکام پر اپنے اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے بینک کے ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے 15 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی ہے ۔

، یہ سرمایہ کاری موبی لنک بینک کو مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی فنانسنگ میں اضافہ کرنے ، اسلامی بینکاری خدمات کے آغاز کیلئے مواقع کا جائزہ لینے اور ایک تکنیکی لحاظ سے جدید، اور مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل بینک کی جانب ادارے کے سفر کی رفتار بڑھانے میں مدد کرے گی۔موبی لنک بینک کے چیئرمین اور جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ویون کی جانب سے 15 ملین ڈالر کی یہ سرمایہ کاری موبی لنک بینک کے وژن اور ترقی کی صلاحیتوں پر اُن کے غیر متزلزل اعتماد کو ظاہر کرتا ہے ۔موبی لنک بینک کے قائم مقام سی ای اوحارث محمود چوہدری نے کہا کہ ویون کی سرمایہ کاری پاکستان میں فِن ٹیک انقلاب کی قیادت کرنے کی موبی لنک بینک کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ اسٹریٹجک سرمایہ کاری کیلئے یہ وقت نہایت موزوں ہے ، کیونکہ پاکستان کی معیشت بحالی کے مرحلے میں ہے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کے بعد بینکاری صنعت میں سرگرمی میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

موبی لنک

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں