انجمن تاجران کا اڑان پاکستان پروگرام کا خیر مقدم

 انجمن تاجران کا اڑان  پاکستان پروگرام کا خیر مقدم

اسلام آباد (اے پی پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے اڑان پاکستان پروگرام کا۔

 خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر روزگار کا ذریعہ بننے والے مقامی کاروبار کی ترقی کے منصوبوں کو بھی اس طرز کے قومی پروگرامز میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک بیان میں اشرف بھٹی نے تجویز پیش کی کہ حکومت ایس ایم ایز کے لئے خصوصی پالیسی بنائے اورانہیں بھی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدی صنعت میں تبدیل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں