ایس ای سی پی اور آئی سی سی آئی کا کمپنیز رجسٹریشن کے بارے میں آگاہی سیشن
اسلام آباد(اے پی پی)سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسلام آباد چیمبر نے ایز فائل اور ۔
کمپنیز ریگولیشنز 2024 کے بارے میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق اس سیشن کا مقصد تاجر برادری کو نئے متعارف کرائے گئے فائلنگ سسٹم کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا ۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں آئی سی سی آئی کے قائم مقام صدر عبدالرحمان صدیقی نے ایس ای سی پی کو کاروباری آپریشنز کو جدید اور آسان بنانے کیلئے فعال اقدامات اٹھانے پر سراہا۔