ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا،تولہ سونا 2200روپے مہنگا

ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا،تولہ سونا 2200روپے مہنگا

کراچی(بزنس رپورٹر)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا رہا۔ادھرسونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر8پیسے کی کمی سے 278.56روپے پرآگیا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر5پیسے کی کمی سے 279.85روپے کاہوگیا۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ کے مطابق معیشت کی ترقی اور ملکی زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم بنانے کے لیے ایکس چینج کمپنیاں اپنا کردار کررہی ہیں۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22ڈالر کے اضافے سے 2657ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھ فی تولہ سونا2200روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 76 ہزار 900روپے کاہوگیا،اسی طرح دس گرام سونا 1886 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 397 پرجاپہنچا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت3350روپے پر مستحکم رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں